Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے
August 18, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3974 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 3 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کیسز کی مجموعی  تعداد11 لاکھ 9 ہزار 274 تک پہنچ گئی۔ ایکٹو کیسز 88 ہزار 209 ہو گئے ہیں۔ سندھ میں 47 ہزار 88 ، پنجاب میں 22 ہزار67 ، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 6 ، اسلام آباد میں 5 ہزار 539 ، گلگت بلتستان میں 911 ، بلوچستان میں 720 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 878 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 66 اموات سامنے آئی ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 639 ہو چکی ہے۔ 9 لاکھ 96 ہزار 426 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6.91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن میں 57 ہزار 460  افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔