Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق
January 26, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 376 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 873 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 58 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 376 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 914 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار 54 ، پنجاب میں 1 لاکھ 54 ہزار 717 ، کے پی کے میں 65 ہزار 740 ، بلوچستان میں 18 ہزار 754 ، اسلام آباد میں 40 ہزار 892 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 855 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.5 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 90 ہزار 126 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 412 ہے۔ سندھ میں 18 ہزار 202 ، پنجاب 10 ہزار 688 ، کے پی کے میں 3 ہزار 330 ، اسلام آباد 1 ہزار 581 ، گلگت بلتستان 25 ، بلوچستان 268 اور آزاد کشمیر میں 318 ایکٹو کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 42 ہزار 587 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 77 لاکھ 22 ہزار 829 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔