Monday, August 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 مریض انتقال کر گئے
July 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 مریض انتقال کر گئے۔ کورونا کے 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 330 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 26 ہزار 563 ، پنجاب میں 9 ہزار 56  ، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 847 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 788 ، گلگت بلتستان میں 777 ، بلوچستان میں ایک ہزار 239 اور آزاد جموں و کمشیر میں ایک ہزار 60 کیسز ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 47 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سب سے زیادہ سندھ میں 26 اموات ہوئیں ۔ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 689 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسوں کی شرح 5.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن میں 48 ہزار 910 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 392 ہو چکی ہے۔ کورونا سے اب تک 9 لاکھ 16 ہزار 373 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 237 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 2 ہزار 619 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔