Wednesday, September 28, 2022

ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 افراد انتقال کر گئے ، 2 ہزار 333 نئے کیس رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 افراد انتقال کر گئے ، 2 ہزار 333 نئے کیس رپورٹ
September 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 333 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 374 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 333 نئے کسیز رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 238 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 61 ہزار 947 ہو چکی ہے۔

سندھ میں 4 لاکھ 52 ہزار 267، پنجاب میں 4 لاکھ 24 ہزار 701، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 874 ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4ہزار 472 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار264، بلوچستان میں 32 ہزار 796 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 864 کیسز کی تعداد ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 51 ہزار 139 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں 4 ہزار 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسوں کی شرح 4.56 فیصد رہی۔