Sunday, September 25, 2022

ملک بھر میں کورونا سے مزید 42 افراد چل بسے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 42 افراد چل بسے
September 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی ہونے لگی، 24 گھنٹوں میں مزید 42 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسز کی شرح کم ہوکر 3.98 فیصد پر آگئی۔ ایک ہزار 780 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

ایک روز کے دوران 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا وائرس سے مجموعی اموات 27 ہزار 566 ہوگئیں، کیسز بھی 12 لاکھ 38 ہزار 668 تک پہنچ گئے۔