Monday, October 3, 2022

ملک بھر میں کورونا سے مزید 41 افراد جان سے گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 41 افراد جان سے گئے
September 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جان سے گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1400 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں مزید 41 افراد کورونا سے انتقال کر گئے ۔ اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 638 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 400 نئے کیسز سامنے آئے ۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 50 ہزار 651 ہو گئی ۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 4 لاکھ 56 ہزار 343 ، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 655، خیبر پختونخواہ میں 1 لاکھ 73 ہزار 353 اور اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 217 کورونا کیسز ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 308 ، بلوچستان میں 32 ہزار 875 اور آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 74 کورونا کیسز ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 3.17 ہے جبکہ 4 ہزار 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 42 مریض صحتیاب ہوئے۔