Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 مریض انتقال کر گئے
July 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 مریض انتقال کر گئے۔ گزشتہ روز دو ہزار 158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار 216 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2158 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 40 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 22 ہزار 928 ہو گئی جبکہ مجموعی کیسز 9 لاکھ 98 ہزار 609 تک پہنچ گئے ہیں۔ پنجاب میں 10 ہزار 906 ، سندھ میں 5,784 ، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 402 ، اسلام آباد میں 788، بلوچستان میں 320 ، گلگت بلتستان میں 122 اور آزاد کشمیر میں 606 اموات ہو چکی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 51 ہزار 592، سندھ میں لاکھ 61 ہزار 160، کے پی میں 1 لاکھ 41 ہزار 288 ، بلوچستان 29 ہزار 301، اسلام آباد میں 85 ہزار 179، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 538 اور گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 7551 ہو گئی ہے۔