Monday, September 26, 2022

ملک بھر میں کورونا سے مزید 39 افراد دم توڑ گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 39 افراد دم توڑ گئے
September 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 39 افراد دم توڑ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں مزید 39 افراد کورونا سے انتقال کر گئے ۔ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 729 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 742 نئے کیسز سامنے آئے ۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار 832 ہو گئی ۔ مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار 127 ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 4 لاکھ 57 ہزار 458 ، پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار 92، خیبر پختونخواہ میں 1 لاکھ 73 ہزار 796 اور اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 417 کورونا کیسز ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 321 ، بلوچستان میں 32 ہزار 916 اور آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 127 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 3.30 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 3 ہزار 768 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 377 مریض صحتیاب ہوئے۔