Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا سے ایک روز میں 120 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے ایک روز میں 120 افراد انتقال کر گئے
August 28, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا قہر ڈھانے لگا۔ ایک روز میں 120 افراد انتقال کر گئے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4191 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔ ایک روز میں 61 ہزار 306 ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا سے مجموعی اموات 25 ہزار 535 ہو گئیں۔ مجموعی کیسز بھی 11 لاکھ 48 ہزار 532 تک پہنچ گئے ۔

پنجاب میں 11,759 اور سندھ میں 6,803 اموات ہوئیں۔ ‏خیبرپختونخوا میں 4,909 اور ‏اسلام آباد میں 861 اموات ہوئیں۔ ‏بلوچستان 338 اور ‏گلگت بلتستان 172 اموات ہوئیں۔ ‏آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 693 ہو گئی۔  پنجاب میں 3 لاکھ 88 ہزار 296 افراد متاثر ہوئے۔ سندھ میں متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 28 ہزار 254 ہو گئی۔ کے پی میں 1 لاکھ 60 ہزار 88 ، بلوچستان 32 ہزار 111 افراد متاثر ہوئے۔ اسلام آباد میں 98 ہزار 339 اور آزاد کشمیر میں 31 ہزار 649 افراد متاثر ہوئے۔ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 9835 ہو گئی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔