Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 920 افراد میں کورونا کی تشخیص

ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 920 افراد میں کورونا کی تشخیص
January 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 46 افراد جاں بحق ہو گئے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 920 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 920 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 46 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 997 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 211 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 35 ہزار 576 ، پنجاب میں 1 لاکھ 49 ہزار 782 ، کے پی کے میں 63 ہزار 615 ، بلوچستان میں 18 ہزار 612 ، اسلام آباد میں 40 ہزار 111 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 631 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 884 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.2 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 75 ہزار 228 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 986 ہے۔ سندھ میں 18 ہزار 159 ، پنجاب 10 ہزار 861 ، کے پی کے میں 3 ہزار 592 ، اسلام آباد 1 ہزار 740 ، گلگت بلتستان 27 ، بلوچستان 322 اور آزاد کشمیر میں 285 ایکٹو کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 37 ہزار 949 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 5 ہزار 571 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔