Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 141 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 141 مریض انتقال کر گئے
August 25, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 141 مریض انتقال کر گئے۔ چار ہزار 199 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 858 ہو گئی۔ سندھ میں کیسز کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 139 ، پنجاب میں 3 لاکھ 83 ہزار 742 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 243 ، اسلام آباد میں 96 ہزار 980 ہو گئی۔ اسکے علاوہ گلگت بلتستان میں 9 ہزار 739 ، بلوچستان میں 31 ہزار 928 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 87 تعداد ہو چکی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن میں 141 اموات ہوئیں۔ سب سے زیادہ سندھ میں 86 ، پنجاب میں 28، کے پی میں 20، اسلام آباد میں 3، بلوچستان میں 2 جبکہ گلگت اور اے جے کے میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 220 ہو چکی ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ  ایک دن میں 61 ہزار 410 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ابتک  ایک کروڑ  73 لاکھ 97 ہزار 803 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 10 لاکھ 19 ہزار 434 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 503 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 6 ہزار 168 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔