Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک بھر میں نادرا دفاتر 4 مئی سے کھولنے کا اعلان

ملک بھر میں نادرا دفاتر 4 مئی سے کھولنے کا اعلان
May 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں نادرا دفاتر 4 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تمام رجسٹریشن سنٹرز اور موبائل وینز پر شناختی دستاویزات کی رجسٹریشن شروع ہو گی۔ رمضان المبارک میں اوقات کار صبح دس سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔ ملازم ماسک اور گلوز استعمال کریں گے۔ شہریوں کیلئے بھی ماسک لازم قرار دیا گیا۔ دفاتر میں داخلے پر ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔ دوسری طرف پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہو گئے۔ مزید 24 افراد جان سے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 385 تک جا پہنچی۔ چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ 990  کیس رپورٹ ہوئے۔ وائرس سے متاثرین کی تعداد 16 ہزار817 ہو گئی۔ پنجاب میں 6 ہزار340، سندھ میں 6 ہزار 53، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 627، بلوچستان میں ایک ہزار 49 کیس رپورٹ ہوئے۔