Monday, December 5, 2022

ملک بھر میں لاک ڈاؤن چودہ اپریل تک بڑھا دیا گیا

ملک بھر میں لاک ڈاؤن چودہ اپریل تک بڑھا دیا گیا
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن چودہ اپریل تک بڑھا دیا گیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ آج مشترکہ طور پر فیصلہ ہوا کہ یکم سے 14 اپریل تک موجودہ صورتحال کو جاری رکھا جائیگا۔ 14 اپریل سے پہلے این سی سی میٹنگ میں فیصلہ کرینگے بندشیں کم کی جائیں یا بڑھائی جائیں۔ وہ سروسز اور صنعتیں جو بنیادی ضرورت کی چیزیں بناتی ہیں کھلی رہیں گی۔ کھانے پینےکی اشیا، ادویات کی صنعتوں کو مکمل طور پر کھلا رکھنا بہت ضروری ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ پر کوئی بندش نہیں ہو گی۔ ایک آدھ شکایات آرہی ہیں۔ تمام فریقین نے یقین دہانی کرائی این سی سی کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ اسدعمر نے کہا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ جتنے صوبوں کے وفاق سے موثر روابط ہوں گے اتنے بہتر طریقے سے مدد کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا 4 اپریل کو بیرون ملک سے ایک پرواز اسلام آباد میں آئے گی۔ پرواز کے تمام مسافروں کو ایئرپورٹ پر قرنطینہ میں رکھ کر ٹیسٹ کیا جائیگا۔ منفی آنے پر انہیں جانے دیا جائیگا۔