Tuesday, September 17, 2024

ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں سج گئیں، بیوپاریوں کا سہولیات کے فقدان کا شکوہ

ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں سج گئیں، بیوپاریوں کا سہولیات کے فقدان کا شکوہ
July 5, 2021

لاہور/ ملتان/ کوئٹہ (92 نیوز) ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں بتدریج سج رہی ہیں جبکہ بیوپاری حضرات سہولیات کے فقدان کا شکوہ کرتے نظرآتے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں بتدریج سج رہی ہیں۔ شاہ پورکانجراں کی مویشی منڈی بھی سج چکی ہے مگر بیوپاری حضرات سہولیات کے فقدان کا شکوہ کرتے نظرآتے ہیں۔

ادھر ملتان کی مویشی منڈیاں بھی سجنا شروع ہوگئیں، عید قربان کی آمد کا بگل بجا تو ملتان کی مویشی منڈیوں کی رونقیں بھی بحال ہو گئیں شہر شہر سے بیوپاری حضرات خوبصورت جانور لیے منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں۔ شہری بھی سنت ابراہیمی کے لئے پرجوش ہیں کوئی راجن پوری بکرے خرید رہا ہے تو لیل پوری بکرے خرید رہا ہے۔

ملتانیوں نے سنت ابراہیمی کے لئے مویشی منڈیوں کا رخ کیا تو قربانی کے جانوروں کے دام سن کر دنگ رہ گئے جبکہ بیوپاری حضرات سنجیدہ گاہک اور سہولیات نہ ہونے کا شکوہ بھی کرتے رہے۔ مویشی منڈیوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے کورونا پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں بھی عید قرباں کے لئے مویشی منڈیاں لگ گئی ہے صوبے بھر سے چھوٹ بڑے جانور پہنچادیئے گئے ہیں تاہم قیمتوں میں اضافے نے ہوش اُڑا دیئے۔

عیدالاضحی کے موقعے پر سنت ابراھیمی پورا کرنے کے لئے کوئٹہ میں شہر کے مختلف مقدمات پرمویشی لگ گئی ہے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس مرکزی مویشی منڈی قائم کی گئی ہے بڑی تعداد میں بکرے،دنبے،بیل سمیت دیگرآلہ نسل کے جانور پہنچادیئے گئے ہیں خریدارکہتےہیں کہ گذشتہ سال کی نسبت مہنگائی میں 10 سے 15 ہزار روپے فی جانور کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بیپوپارجہاں مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں وہی منڈی میں ٹیکس دینے کے باوجود صفائی کی انتہائی ناگفتہ بہہ صورتحال، سائے اور پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہے۔

مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اسپرے کا سلسلہ جاری ہے تاہم کورونا ایس اوپیز کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے ہیں۔