Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک بھر میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں عروج پر

ملک بھر میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں عروج پر
December 20, 2015
لاہور (92نیوز) ملک بھر میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ گھروں‘ محلوں‘ گلیوں‘ دفاتر‘ عمارتوں‘ گاڑیوں کا سجاوٹی سامان خریدنے کیلئے بازاروں میں لوگوں کا رش ہے۔ لوگ نعلین پاک‘ جھنڈوں‘ گنبدخضریٰ اور کعبہ کے ماڈلز‘ رنگ برنگی جھنڈیوں اور دیگر اشیاءکی خریداری میں مصروف ہیں۔ مساجد اور گھروں میں محافل میلاد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بڑے تو بڑے بچوں میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا شوق دیدنی ہے۔ لاہور میں عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد اور سجاوٹی سامان خریدنے کےلئے شہریوں نے چھٹی کے روز اردو بازار کا رخ کر لیا۔ ہر ایک کی خواہش ہے کہ وہ اپنے گھر اور گلی کو خوبصورتی سے سجائے۔ کوئی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاماڈل خریدرہاہے توکوئی خانہ کعبہ کا۔ کسی کی خواہش ہے کہ برقی قمقوں سے مزین نعلین پاک کاماڈل خریدے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس عید کی خوشی کا اظہار گلیاں، بازار سجا کر اور گھروں کو منور کر کے کیا جاتا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ رات دو بجے تک کھلے بازاروں میں عوام کا رش رہتا ہے۔ عوام نہ صرف سجاوٹ کا سامان خریدتے ہیں بلکہ رنگی برنگی روشنیوں کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔ عاشقان رسول کی بہت بڑی تعدادنہ صرف لاہوربلکہ پنجاب بھر سے خریداری کےلئے لاہور کے اس بازار کا رخ کرتی ہے۔