Friday, September 13, 2024

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
June 16, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی۔  ۔قریہ ، قریہ  ، نگر نگر نماز عید کے اجتماعات ہوئے ، مساجد کے علاوہ بڑے میدانوں اور سڑکوں پر بھی نماز عید ادا کی گئی ۔ ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی نماز عید الفطر کے بڑے بڑے اجتماع ہوئے  ، وزیر اعظم پاکستان جسٹس (ر) ناصر الملک نے عید الفطر کی نماز وزیر اعظم  ہاوس  اسلام آباد میں ادا کی  ۔ مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جس میں  سیاستدانوں سمیت عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر مسلمانوں کے اتحاد اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئی ۔سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے  عید کی نماز  فیصل  مسجد  میں ادا کی۔ نماز  کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ  پاکستان کو لسانی و فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی سازش ہورہی ہے  ،دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاکستان کو دہشتگردی سے محفوظ رکھے ۔ لاہور میں نماز عید کی ادائیگی کے لئے مختلف جگہوں پر اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، جن میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نماز عید بادشاہی مسجد میں جبکہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے نماز عید مسجد داتا دربار میں ادا کی۔ شہر  میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع  مسجد داتا دربار میں منعقد کیا گیا  جہاں امامت کے فرائض مفتی رمضان سیالوی نے ادا کئے  ،  سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتحار محمد چوہدری  نے داتا دربار مسجد میں ادا کی۔ کراچی میں عیدالفطر کے ہزاروں اجتماعات ہوئے  ، پولو گراؤنڈ میں عید کا بڑا اجتماع ہوا  جس میں گورنر سندھ محمد زبیر،  میئر کراچی، ڈاکٹر فاروق ستار ، عامرخان اور دیگر سیاستدانوں سمیت شہریوں کی  بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے ڈیفنس کی مقامی مسجد میں نمازعید ادا کی  جس کے بعد وہ شہریوں میں گھل مل گئے  ۔ گرومندر کے قریب  سبیل والی مسجد میں بھی نمازعید ادا کی گئی ،نمازعید میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی  اورپاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا  بھی کی گئی ۔عید کی نماز کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی  گئی ۔ میمن مسجد، ناظم آباد عید گاہ، نشتر پارک سمیت ہزاروں مقامات پر نمازعید کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ گجرات  میں عید الفطر  کے متعدد اجتماعات کی طرح کی نماز عید نت ہاؤس مسجد  میں بھی ادا کی  گئی ،جہاں چوہدری برادران نے  نماز عید ادا کی ۔ سرگودھا ضلع بھر میں 1 ہزار 860 مقامات پر نمازعید کی ادائیگی  کی گئی ، اوکاڑہ میں  آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف میں نماز عید ادا کی گئی ۔ حیدرآباد میں  نماز عید الفطر کا مرکزی اجتماع عید گاہ رانی باغ میں منعقد ہوا ، سکھر میں عیدالفطرکے چھوٹے بڑے دوسوتیس اجتماعات ہوئے۔ شکارپور میں  200 سے زائد مقامات پر عید کے اجتماعات ہوئے  ،دادو شہر میں عید گاہ  میں نماز عید  کابڑا اجتماع ہوا جس میں  اہم سیاسی اور سماجی شخصیات  نے شرکت کی ۔