Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک بھر میں علاج معالجے کی سہولتوں کو مانیٹر کرنے کے پروگرام کا آغاز

ملک بھر میں علاج معالجے کی سہولتوں کو مانیٹر کرنے کے پروگرام کا آغاز
April 20, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی حکومت نے طبی سہولتوں اور بیماریوں کی مانیٹرنگ کے لیے ہیلتھ انفارمیشن سسٹم قائم کردیا۔ صوبائی حکومتیں بھی ڈیٹا فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے ملک بھر میں علاج معالجہ کی سہولتوں کو مانیٹر کرنے کا آغاز کردیا۔ وزارت نے طبی سہولتوں سے مستفید ہونے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کے سہ ماہی اعدادوشمار حاصل کرنے کے لیے ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم نصب کردیا۔ یو ایس ایڈ اور دیگر عالمی اداروں کے اشتراک سے قائم اس یونٹ سے اطلاعات تک رسائی، صحت کے قومی اعشاریوں اور بیماریوں کے تجزیہ میں معاونت ملے گی۔ وزیر قومی صحت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا ویکسین ٹریکنگ سسٹم 86 اضلاع میں کامیابی سے جاری ہے جس میں وسعت دی جارہی ہے۔