Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں شدید سردی کے ڈیرے

ملک بھر میں شدید سردی کے ڈیرے
January 20, 2021

لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں شدید سردی نے ڈیرے ڈال لیئے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے۔

ملک بھر میں سرد اور خشک موسم کا راج ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور بلوچستان کے شمالی حصوں میں صبح کے وقت دھند کے بادل چھائے رہے۔

دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ ، ایم تھری لاہور سے پیر عبد الحکیم ، ایم فور گوجرہ سے شور کوٹ  اور ایم فائیو ملتان سے سکھر تک  بند رہی۔ قومی شاہراہ پر لاہور سے ملتان تک  دھند چھائی رہی۔ بورے والا، چشتیاں اور ہارون آباد میں بھی حد نگاہ محدود تھی۔

کراچی میں آج دن کے وقت موسم متعدل جبکہ رات کو سرد ہو گا۔ خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا۔ کالام اور پارا چنار شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ درجہ حرارت منفی 5 ڈگری تک گر گیا۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی سردی کا راج ہے جبکہ پہاڑوں پر شدید سردی پڑ رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔