Sunday, December 10, 2023

ملک بھر میں شدید دھند کا راج... راستے دھندلا گئے... پروازیں متاثر

ملک بھر میں شدید دھند کا راج... راستے دھندلا گئے... پروازیں متاثر
January 17, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور‘ اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے۔ شدید دھند کے باعث راستے دھندلا گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت لاہور‘ پشاور اور ملک کے دیگر شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ دھند کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ راستے دھندلانے سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سست رہی جبکہ اس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ ایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا جس کے باعث متعدد پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔ شدید دھند کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے بند کر دی گئی۔