Thursday, February 9, 2023

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند سے حد نگاہ متاثر

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند سے حد نگاہ متاثر

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند سے حد نگاہ متاثر ہے۔

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرات 3 ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ اور لاہور میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان، آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد ہے۔ وفاقی دارالحکومت پر ہلکے بادلوں کا راج رہے گا۔

پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج سرد اور خشک رہے گا۔