Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، عوام میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا

ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، عوام  میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا
February 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔ زمین کی زرا سی حرکت   زمین کے باسیوں پر بھاری گزرے ، ملک بھر میں شام ڈھلتے ہی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے  ، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے  ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر  پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ پیمامرکزکے مطابق درمیانے درجے کے زلزلےکی گہرائی80 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔ لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا،  میانوالی، ڈیرہ اسماعیل خان، چنیوٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، چارسدہ، مالاکنڈ، بٹگرام، لوئر دیر، بنوں، صوابی، کوہاٹ، گلگت بلتستان ، کشمیر، پشاور اور کئی دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے  محسوس کیے گئے ۔ ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔