Saturday, January 28, 2023

ملک بھر میں را اور این ڈی ایس کیخلاف گرینڈ آپریشن ، 17 اہم ایجنٹ گرفتار

ملک بھر میں را اور این ڈی ایس کیخلاف گرینڈ آپریشن ، 17 اہم ایجنٹ گرفتار
اسلام آباد ( 92 نیوز) پشاور سمیت ملک بھر میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی  این ڈی ایس کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران  17 اہم ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان میں قائم امن  دشمنوں کو ایک آنکھ نہ بھایا جس پر  بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس  ناپاک عزائم کیساتھ ملک میں متحرک ہوئیں مگر پاکستان کے خفیہ ادارے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے گرینڈ آپریشن  کرتے ہوئے  امن کے دشمن 17 اہم ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ۔ کاؤنٹر ٹیررازم  ونگ کے آپریشن کے دوران 100 مشکوک ایجنٹوں کو حراست میں لیا گیا جن کی شناخت اور تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔