Wednesday, October 5, 2022

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں جاری

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں جاری
کوئٹہ ( 92 نیوز) ملک بھر میں سرکار دو عالم ﷺ کی ولادت کے جشن کی تیاریاں جاری ہیں ، کوئٹہ میں  موٹر سائیکل ریلی ک انعقاد کیا گیا  جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ شریک ہوئے ۔ ماہ ربیع الاول شروع ہوا تو ہر سو جشن عید میلادالنبیﷺ کی تیاریاں بھی شروع ہو گئیں، کوئٹہ میں سرورکونینﷺکی ولادت کے جشن کی مناسبت سے موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ، بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی خاص طور پر موٹرسائیکل ریلی کا حصہ تھے۔ موٹرسائیکل ریلی زرغون روڈ سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی واپس زرغون روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، شہریوں کا کہنا تھا کہ ربیع الاول شروع ہوتے ہی جشن عید میلادالنبیﷺ کی تیارں شروع کردی جاتی ہیں ۔ وجہ تخلیق کائناتﷺ  کا میلادمنانا مسلمانوں کے ایمان کا لازمی جزو تصور کیا جاتا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی اس دن کو بھرپور عقیدت اور جوش و جذبے سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔