Saturday, July 27, 2024

ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، بچے آرائش و زیبائش میں سب سے آگے

ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، بچے آرائش و زیبائش میں سب سے آگے
August 12, 2016
لاہور(92نیوز)جشن آزادی کی خوشی تو ہر کسی کے سر چڑھ کر بول رہی ہے ننھے جیالے بھی گھروں کو جھنڈیوں اور روشنیوں سے سجا رہے ہیں اور ساتھ بزرگوں سے آزادی کی داستانیں بھی سن رہے ہیں ،لاہور،فیصل آباد سمیت ملک بھر میں گھروں میں آرائش و زیبائش میں بچے سب سے آگے نظر آرہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق آزادی کی خوشی ہے تو جشن بھی خوب ہوگا اس دن کو بھر پور طریقے سے منانے کے لئیے جہاں گلیاں بازارقومی پرچم سے جگمگا اٹھے ہیں وہیں ننھے متوالوں نے خوب اہتمام سے گھروں کو سجانے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے سب ہلالی جھنڈیوں سے کھڑکیوں دروازوں کی آرائش کی جارہی ہے۔ گھر سج گیا تو بچوں نے وطن عزیز کے لئے دی گئی قربانیوں کی لازوال داستان سننے کے لئے  دادی اماں کے گرد گھیرا ڈال لیا ہجرت کے لمحات بیان کرتے وقت بوڑھی اماں کے چہرے پر کرب کے آثار نمایاں ہو گئے تو قائد اعظم سے ملاقات کا ذکر کرتے چہرے پر مسکان امڈ آئی۔