Thursday, September 19, 2024

مُلک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں

مُلک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں
August 13, 2018
کراچی (92 نیوز) مُلک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں  اور بازاروں میں جوش وخروش جوبن پر ہے۔بچوں کے ساتھ والدین نے بھی 14 اگست کی بھرپور تیاری کر لی ۔ شہریوں نے خوشی کے موقع پر پیغامات بھی دیئے۔ جشن آزادی بھر پور انداز سے منا کر اہلیان وطن آزادی کی خاطر دی جانے والی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام شہروں میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منانے کےلیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سوئی میں پاکستان ہاؤس کو قومی پرچموں اور برقی روشنیوں سے سجادیاگیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ  تحصیل بازار سوئی میں اللہ والی  چوک کو جھنڈیوں سے ڈھک دیاگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پورے تحصیل بازار میں تمام دکانیں قومی پرچموں سے سجادی گئی  ہیں۔چودہ اگست  کو پاکستان ہاؤس سوئی میں شاندار تقریب ہو گی۔ اسی طرح جعفر آباد  نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی  اور بلوچستان کے دوسرے شہروں میں بھی جشن آزادی منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔