Tuesday, December 6, 2022

ملک بھر میں تحفظ ختم نبوت ریلیاں ، لاکھوں فرزندان اسلام کی شرکت

ملک بھر میں تحفظ ختم نبوت ریلیاں ، لاکھوں فرزندان اسلام کی شرکت
فیصل آباد(92نیوز)فیصل  آباد سمیت ملک بھر کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں  میں یوم تحفظ ختم نبوت پرمذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، ریلیوں  میں سیکڑوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ تفصیلات کےمطابق جمعیت علما ئے پاکستان کے زیر اہتمام فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراونڈ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تحفظ ختم نبوت ریلیاں  نکالی  گئیں ۔  ریلیوں میں ہزاروں فرزندان اسلام نےشرکت کی ۔ شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں  بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ  حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم آخری نبی ہیں اور ان کے بعد کوئی  نبی نہیں آئے گا وہ  سچے اور آخری رسول ہیں  ان کے بعد نیوت کا سلسلہ ختم ہو گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ  وہ تمام لوگ جھوٹے، کاذب اور دغاباز ہیں جو خود کو احمد کے طور پر متعارف کرواتے ہیں۔