ملک بھر میں بڑھتی ہوئی شرح امراض سے خون کی طلب میں بھی اضافہ
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں بڑھتی ہوئی شرح امراض سے خون کی طلب میں بھی اضافہ ہورہا ہے ، جہاں خون عطیہ کرنے کی اہمیت اجاگر کرنے کی ضرورت ہے وہیں حکومتی سطح پر اقدامات کی بھی اشد ضرورت ہے ۔
ملک بھر میں تھیلیسیمیا، ہمو فیلیا اور امراض جگر جیسی بڑھتی ہوہی بیماریوں کی وجہ سے خون کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے ، مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک میں لوگوں کو خون عطیہ کرنے کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے حکومتی سطح پر کوئی خاص اقدامات نہیں کیے جاتے۔
مختلف بیماریوں میں مبتلا کئی بچے ہر سال خون کی عدم دستیابی کہ وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔18 سے 55 سال تک کے افراد کو سال میں کم از کم 2 بازخون ضرور عطیہ کرنا چاہیے تا کہ وہ اور ان کے بچے صحتمند زندگی گزار سکیں۔
وفاقی ہسپتالوں میں سالانہ ہزاروں کی تعداد میں خون کی بوتلیں عطیہ کی جاتی ہیں جو کہ مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی صحت کی ضمانت دیتی ہیں۔