ملک بھر میں بجلی کا بحران شدید ہو گیا
لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں بجلی کا بحران شدید ہو گیا۔ لاہور ، اسلام آباد، پشاور سمیت کئی شہروں میں چھ سے دس گھنٹے تک بجلی کی بندش ہونے لگی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے زندگی اجیرن بن گئی۔
100 میگاواٹ شارٹ فال کے باعث لیسکو کی جانب سے ہائی لاسز فیڈرز پر 6 سے 7 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ۔ گرمی میں لیسکو کے ترسیلی نظام میں مسائل اور لوڈ بڑھنے سے ٹرانسفارمر اور تار جلنے کی شکایات میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے۔