لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا، غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی۔
شدید گرمی میں بجلی غائب، شہریوں کیلئے دہرا عذاب، ملک بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو اذیت میں مبتلا کردیا، شہروں میں 8، دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، پانی کی کمی کے باعث تربیلا ڈیم کے بجلی پیدا کرنے والے 8 یونٹ بند ہوگئے۔