ملک بھر میں بارشوں کی وجہ سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان سمیت ملک بھر میں گزشتہ روز ہونےو الی بارش کی وجہ سے جاتی ہوئی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ۔
بلوچستان کے علاقے قلات میں گزشتہ روز پانچ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت وادی کوئٹہ میں پانچ جبکہ قلات منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔
آئیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ، ژوب اور نصیر آباد ڈویژنوں میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو نے کا بھی امکان ہے ۔
کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں موسم سرد ہونے کے بعد کئی علاقوں میں سوئی گیس پریشر کم ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔