Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں ایک روز میں 958 افراد میں کورونا کی تشخیص

ملک بھر میں ایک روز میں 958 افراد میں کورونا کی تشخیص
February 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 47 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایک روز میں 958 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 958 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 47 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 380 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 824 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 16 ، پنجاب میں 1 لاکھ 64 ہزار 696 ، کے پی کے میں 69 ہزار 885 ، بلوچستان میں 18 ہزار 946 ، اسلام آباد میں 42 ہزار 808 ، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 532 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 941 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 92.4 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 27 ہزار 61 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 383 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 905 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 84 لاکھ 98 ہزار 22 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔