Monday, November 28, 2022

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری، 8دہشتگردوں سمیت 15 مشکوک افراد گرفتار

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری، 8دہشتگردوں سمیت 15 مشکوک افراد گرفتار

راولپنڈی ( 92 نیوز ) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے  ژوب ،سبی ،ڈیرہ مراد جمالی ،مچھ اور کلی اسماعیل میں انٹیلی جنس آپریشن کئے ۔

آپریشنز میں پولیس پر حملے میں ملوث 8 دہشتگردوں سمیت 15 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے ۔

ملزموں سے 70کلوگرام دھماکا خیز مواد، اسلحہ  اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ۔