Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں آج یوم پاکستان منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج یوم پاکستان منایا جا رہا ہے
March 23, 2016
کراچی (92نیوز) ملک بھر میں آج یوم پاکستان منایا جا رہا ہے۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی یوم پاکستان پر کراچی میں مزار قائد پر تقریب کا انعقاد کیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم پاکستان پر کراچی میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر کل صبح نو بجے تقریب کا انعقاد کیا جائےگا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کابینہ اراکین کے ہمراہ بابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان نیوی، آرمی، ایئرفورس کے نمائندے‘ ڈپٹی ڈی جی رینجرز‘ ایڈمنسٹریٹر کراچی و دیگر عمائدین شہر بھی مزار قائد پر حاضری دیں گے۔