Monday, September 26, 2022

ملک بھرمیں یوم پاکستان کو منانےکی تیاریاں عروج پر

ملک بھرمیں یوم پاکستان کو منانےکی تیاریاں عروج پر
کوئٹہ (ویب ڈیسک)ملک بھر میں رواں ماہ یوم پاکستان منانے کےلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔ یہ کوئی عمارت بنانے والے مزدورنہیں بلکہ بلوچستان یونیورسٹی کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے طلباہیں جنھیں بلوچستان فیسٹیول میں رکھنے کے لئے مٹی کے ماڈلز بنانے کا موقع  ملا ہے ۔ ان ماڈلز میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ گھوڑے بنائے جا رہے ہیں جو انھیں  تئیس مارچ سے قبل بنا کر فیسٹیول انتظامیہ کے حوالے کرنے ہیں ۔ پروجیکٹ انچارج کا کہنا ہے کہ اس سے مالی فائدہ تو ایک طرف طلباء کو سیکھنے کا موقع بھی مل رہا۔ طلباٗ کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ ہمیشہ دیگر شہروں کے طلباء کو ملا کرتا تھا لیکن بلوچستان حکومت نے پہلی بار بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء کو یہ موقع فراہم کیا جو کہ انھیں مزید کام سیکھنے میں مددگار ثابت ہو گا۔