Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک بھرمیں کورونا سے 68 افراد انتقال کرگئے

ملک بھرمیں کورونا سے 68 افراد انتقال کرگئے
August 8, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھرمیں کورونا سے مزید 68 افراد انتقال کرگئے، چوبیس گھنٹوں کے دوران 4455 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 455 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کیسز کی مجموعی 10 لاکھ 67 ہزار 580 تک پہنچ گئی۔ 9 لاکھ 61 ہزار 639 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایکٹو کیسز 82 ہزار 76 ہوگئے۔ سندھ میں 47 ہزار 525، پنجاب میں 17 ہزار 371، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 858، اسلام آباد میں 4 ہزار 803 ہوگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 895، بلوچستان میں ایک ہزار 456 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 168 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 68 اموات سامنے آئی ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 865 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایک دن میں 55 ہزار 2 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.