Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک بھرمیں کورونا سے مزید 24 افراد انتقال کرگئے

ملک بھرمیں کورونا سے مزید 24 افراد انتقال کرگئے
July 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھرمیں کورونا سے مزید 24 افراد انتقال کرگئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1277 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 910 ہوگئی۔ سندھ میں 19 ہزار 533، پنجاب میں 8 ہزار 271، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 522، اسلام آباد میں ایک ہزار 22، گلگت بلتستان 380، بلوچستان میں 692 اور آزاد جموں و کشمیر میں490 ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے 24 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سب سے زیادہ سندھ میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔ ایک دن میں 46 ہزار 941 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی اوسی حکام کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے 9 لاکھ 5 ہزار 430 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار 685 تک پہنچ چکی ہے۔ 228 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں ملک بھر کے اسپتالوں میں 2 ہزار 112 مریض زیر علاج ہیں۔