Wednesday, September 18, 2024

ملک بھرمیں کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا سلسلہ جاری، مشرف چار حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

ملک بھرمیں کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا سلسلہ جاری، مشرف چار حلقوں سے الیکشن لڑیں گے
June 8, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھرمیں کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا سلسلہ جاری ہے، سابق صدرپرویزمشرف کےکاغذات چترال بھیج دیئےگئےہیں جو کہ کراچی سمیت چارحلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ شہباز شریف نے این اے 134 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔حمزہ شہباز نے این اے 124 اورخواجہ سلمان رفیق نے این اے 129 سے نامزدگی فارم حاصل کر لئےہیں۔ شجاع آباد  سے این اے 158 سے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے،این اے 213 سے آصف علی زرداری اوران کی بہن ڈاکٹر غذرا فضل پیچوہو سیاسی میدان میں اتریں گےجبکہ قمبر کے حلقہ این اے 202 پر آصفہ بھٹو اور فریال تالپورکے این اے 203 کے لیے کاغذات وصول کر لیے گئےہیں۔ مظفرگڑھ کے حلقہ این اے,182،183 اور 184 کیلیے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشد  دستی نے کاغذات نامزدگی جمع کراوائے۔بہاولپور این اے 170سے سابق وزیر بلیغ الرحمان الیکشن لڑیں گے،،گوجرانوالہ کے این اے 80 سے پی ٹی آئی کے طارق محمود کا مقابلہ سابق وفاقی وزیر قانون محمود بشرورک سے ہوگا،ظفروال کے این اے 77 سے  چودھری طارق انیس سابقہ ایم این اے میاں محمد رشید سے پنجہ آزمائی کریں گے۔ شکارپور میں پیپلز پارٹی کے  میر عابد بھیو نے این اے 198 پر اور این اے 199 پر ذوالفقار خان کماریوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں،جی ڈی ای کے غوث بخش مہر نے  این اے 99  کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ڈیرہ بگٹی کے این اے 259 سے حاجی خان محمد مسوری نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بولان کے حلقہ این اے 260 سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند، نوابزادہ خالد خان مگسی اور صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں