ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے
اسلام آباد ( 9 نیوز) ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے، لاہور، کراچی،پشاور،کوئٹہ ملتان، فیصل آباد،گوجرانوالہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے ۔
گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب نے گورنر ہاؤس لاہور میں نماز عید ادا کی ، ملکی سلامتی ،مقبوضہ جموں و کشمیراور فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ نماز عید کے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں ۔