Sunday, September 25, 2022

ملک اس وقت نازک صور تحال سے گزر رہا ہے، طاہر القادری

ملک اس وقت نازک صور تحال سے گزر رہا ہے، طاہر القادری

لاہور (92 نیوز) ڈاکٹر طاہر القادری ترکی سے لاہورپہنچ گئے ۔  ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صوتحال سے گزر رہا ہے۔ مسلح افواج کا شکر گزار ہوں اور مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے صور تحال کو کنٹرول کیا۔ حکومت کے پاس کوئی جواز نہیں کے وہ اقتدار میں رہے۔
طاہر القادری نے شریف خاندان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ختم نبوت بل میں ترمیم کی کوشش کرنے والے کرپٹ حکمرانوں کو معافی نہیں مل سکتی۔ ان کا عبرت ناک انجام لکھا جا چکا ہے۔ حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے۔
سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ حکمران خاندان کی پوری دنیا میں رسوائی ہو رہی ہے۔ ان کی نا کامی اسی وقت شروع ہو گئی تھی جب انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں ظلم کیا تھا۔
عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف اب معافیاں مانگ رہے ہیں اور سیاست چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ جلد منظرعام پر آنے والی ہے۔ انہیں معافی نہیں ملے گی۔