Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد سکردو پہنچ گئی

ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد سکردو پہنچ گئی
July 19, 2017

 

سکردو(92نیوز) بلتستان ڈویژن کے سیاحتی مقامات پر رونقیں بحال ہوگئیں ملکی سیاحوں کے ساتھ بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح بھی  سکردو پہنچ گئے۔ کمشنر بلتستان کہتے ہیں  کہ  دو ماہ کے دوران 36 ہزار  سے زائد ملکی اور  غیر ملکی سیاح تفریح کیلئے بلتستان ڈویژن آ چکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سکردو دیو مالائی سرزمین گلگت بلتستان کا صدر مقام ہے جو قراقرم کے فلک شگاف پہاڑوں میں گھری ایک وسیع و عریض وادی ہے ۔سیاحوں  کے لئے یہ وادی مقناطیسی طاقت  رکھتی ہے ۔ پہاڑوں سے جھاگ اڑاتا دریائے سندھ بھی یہاں پہنچتے ہی اپنے ریتلے کناروں کے درمیان یوں پرسکون ہوتا ہے جیسے وہ بھی دھوپ سینک رہا ہو کہتے ہیں سکردو اتنی خوبصورت سرزمین ہے کہ یہاں کی موت بھی خوبصورت ہوتی ہے۔  تو کیسے ہو سکتا ہے ملکی اور  غیر ملکی سیاح اس وادی کی سیر کرنے کے لئے نہ پہنچیں ۔   سکردو کی رونقیں بحال ہوئیں تو سیاح گلیشئر کے ٹھنڈے اور نیلگوں پانی کی جھیلوں اور ندی نالوں  سے لطف اندوز ہونے کے لئے پہنچ گئے اور اس وادی کے بے مثال  فطرتی حسن کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

ضلع سکردو ایک مرتبہ پھر سیاحوں کا مرکز بن رہا ہے ۔کمشنر بلتستان ڈویژن عاصم ایوب کا کہنا ہے کہ دو ماہ کے دوران 36 ہزار سے زائد  غیر ملکی سیاح تفریح کیلئے بلتستان ڈویژن آ چکے ہیں ۔

بلتستان ڈویژ ن نہ صرف اپنے قدرتی حسن اور ماحول کے باعث پر کشش خطہ بن چکا ہے بلکہ یہاں کی قدیم تہذیب و ثقافت اور بود و باش بھی سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بن رہا ہے