Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملکی وقار مجروح کرنے والوں کو دوبارہ ٹیم میں موقع نہیں ملنا چاہئے : محمد حفیظ

ملکی وقار مجروح کرنے والوں کو دوبارہ ٹیم میں موقع نہیں ملنا چاہئے : محمد حفیظ
December 26, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ سزایافتہ پاکستانی باﺅلر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے خلاف ڈٹ گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ساری زندگی اس موقف پر قائم رہوں گا کہ ملکی وقار مجروح کرنے والوں کو دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے کا موقع نہیں دینا چاہیے‘ امید ہے میری بات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات دونوں کرکٹرز نے محمدعامر کی قومی ٹیم میں شمولیت بارے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ذریعے جو پاکستان کا نام خراب کرے اسے دوبارہ موقع نہیں ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے بہت تسلی سے ہمارا موقف سنا اور انہوں نے تمام معاملات کو قوانین کے مطابق حل کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنی کارکردگی سے واقف ہوں‘ جانتا ہوں کہ اوسط درجے کا کھلاڑی ہوں لیکن پاکستان کے لئے ہمیشہ اچھا کھیلنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ میرا اصولی موقف ایک ہی رہے گا۔ پاکستان کا امیج خراب کرنے والوں کے خلاف ہوں۔ انہوں نے کہا لوگوں نے میرے موقف کو غلط انداز میں لیا‘ میر اموقف کسی ایک شخص کے لئے نہیں ہے بلکہ ہرا س شخص کے خلاف ہے جو پاکستان کا نام خراب کرے گا۔