Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملکی معاملات چند دولتمندوں کے ہاتھ میں جانے سے روکنا ہونگے : برنی سینڈرز

ملکی معاملات چند دولتمندوں کے ہاتھ میں جانے سے روکنا ہونگے : برنی سینڈرز
May 16, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی انتخاب کیلئے ڈیمو کریٹک پارٹی کی نامزدگی کے امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ امریکی قوم کے اقتصادی و سیاسی معاملات اشرافیہ کے ہاتھ میں جانے سے روکنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق کینٹکی میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے برنی سینڈرز نے کہا امریکا کے اشرافیہ کی ریاست بننے کا حقیقی خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور اگر اس پر توجہ نہ دی گئی تو چند دولتمند افراد، خاندان، کثیر القومی کمپنیاں اور وال اسٹریٹ قوم کی سیاسی اور اقتصادی تقدیر کے مالک بن جائیں گے۔ انہوں نے ہلری کے ملک چلانے کی صلاحیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا اور کہا وہ ملک کو چند دولتمند افراد کے ہاتھ لگنے اور امریکا کے اشرافیہ ریاست بننے کاراستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔