Sunday, October 2, 2022

ملکی سیاست میں لفظ ’’لاڈلا‘‘ کی بازگشت سنائی دینے لگی

ملکی سیاست میں لفظ ’’لاڈلا‘‘ کی بازگشت سنائی دینے لگی

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ملکی سیاست میں آج کل ہر طرف لاڈلے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کھلاڑیوں کے کپتان کو اپنے مخصوص انداز میں لاڈلا کہا ۔

ابھی اس کی دھول بیٹھی نہیں تھی کہ عمران خان نے نواز شریف کو یاد کرا دیا کہ وہ کب اور کس کے لاڈلے تھے ۔

دوسری طرف پی پی پی نے بھی زبردست انٹری ڈالی اور  نوازشریف اور کپتان دونوں کو ہی نشانے پر رکھ لیا  اور ایک انوکھے لاڈلے کا ذکر چھیڑ دیا  ۔