Tuesday, August 9, 2022

ملکی سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا ، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ملکی سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا ، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
August 3, 2021 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے ملکی سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سعید خطیب زادہ نے امریکی دھمکی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا اسرائیلی تجارتی جہاز پر حملے میں ایران ملوث نہیں ۔ اپنی سرزمین کے تحفظ کیلئے ایران کوئی بھی اقدام اٹھانے سے نہیں ہچکچائے گا۔ ہر قسم کے ایڈونچر کا بھرپور اور پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے برطانوی اور رومانوی سفیروں کو طلب کر لیا۔ حملے میں برطانوی اور رومانوی شہری ہلاک ہوئے تھے۔