Monday, February 6, 2023

ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے سے 20 ارب 40 کروڑ ڈالر ہو گئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے سے 20 ارب 40 کروڑ ڈالر ہو گئے

کراچی (92 نیوز) ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے سے 20 ارب 40 کروڑ ڈالر ہو گئے ۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ارب 29 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 10 کروڑ ڈالر کا زر مبادلہ موجود ہے۔ اسٹیٹ بینک کو اے ڈی بی کی جانب سے 30 کروڑ 70 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔