Saturday, July 27, 2024

ملکی حالات جب بدل رہے ہوتے ہیں تو وزیر اعظم کی چھٹی ہو جاتی ہے، کیپٹن (ر) صفدر

ملکی حالات جب بدل رہے ہوتے ہیں تو وزیر اعظم کی چھٹی ہو جاتی ہے، کیپٹن (ر) صفدر
February 2, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو وزیر اعظم نااہل ہو جاتا ہے ، ہائی جیکر بن جاتا ہے یا پھر پھانسی چڑھ جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کو بھی ویڈیو بیان کا موقع ملنا چاہئے ۔
کیپٹن (ر) صفدر نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا کا محاذ اکیلے ہی سنبھال لیا اور صحافیوں کے چبھتے سوالات پر گھما پھرا کر جوابات دیئے ۔
ادھر جب صحافی نے اپنے سوال میں خبردار کیا کہ کیپٹن صاحب دیکھ کر کہیں توہین عدالت میں طلال چوہدری کی طرح آپ کی طلبی بھی نہ ہو جائے تو کیپٹن (ر ) صفدر نے فوراً وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ججزعدالت میں زبانی فیصلہ نہیں پڑھتے ۔ گھر سے لکھ کر لایا اپنا ہی فیصلہ پڑھ کر سناتے ہیں ۔ توہین عدالت لگی تو پیش ہوجائینگے ۔
نواز شریف کے داماد نے کہا کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو اس لئے کمیٹی میں بلایا کہ پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ رہنا چاہئے ۔