Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملکی تاریخ کے پہلے جدیدترین ‘ایوی ایشن سٹی’ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ملکی تاریخ کے پہلے جدیدترین ‘ایوی ایشن سٹی’ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
July 6, 2017

اسلام آباد(92نیوز)ملکی تاریخ کے پہلے جدیدترین ‘ایوی ایشن سٹی’ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ۔ ایوی ایشن سٹی کا قیام اور پراجیکٹ ”عزم“ کی شروعات ملک میں تعلیمی و صنعتی تعاون کو فروغ اورجدید جنگی جہازوں کی تیاری کیساتھ مستقبل کی فضائیہ کی بنیاد رکھے گا۔

تفصیلات کےمطابق ایرو ناٹیکل کمپلکس کامرہ میں شاندار تقریب میں تاریخ ساز منصوبے ایوی ایشن سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ عالمی معیار کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور علمی و تحقیقی سہولیات سے آراستہ ایوی ایشن سٹی ۔ ایوی ایشن سائنس و ٹیکنا لوجی اور طیارہ سازی میں خود انحصاری کا مرکز ہوگا ۔

ایوی ایشن سٹی کے اہم اداروں میں ایوی ایشن ریسرچ،انڈجنائزیشن اینڈڈیویلپمنٹ ، ایوی ایشن ڈیزائن اورسرٹیفیکیشن ایجنسی کا قیام شامل ہے۔ایوی ایشن سٹی کا پراجیکٹ عزم مستقبل کے ففتھ جنریشن لڑاکا بغیر پائلٹ ہتھیاروں، ریڈارز اور دفاعی مصنوعات کی تیاری کا وژن ہے ۔ منصوبے کے تحت خود انحصاری کیساتھ تحقیق وترقی ،مقامی ڈیزائن او ر طیارہ سازی کو یقینی بنایا جائیگا ۔ پاک فضائیہ کی قیادت نے اِس تاریخی منصوبے کو فضائیہ کا وژن، بے مثال سنگِ میل اور صنعتی و تعلیمی ہم آہنگی کا مظہر قرار دیا ہے ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے انسداد دہشت گردی میں پاک فضائیہ کو کلیدی فورس اور مستحکم پاکستان کیلئے مضبوط فضائیہ کو ناگزیر قرار دیا اور ایوی ایشن سٹی کے خواب کی تعبیر کیلئے ایئر چیف کی پر خلوص کاوشوں کی تعریف کی۔