Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملکی تاریخ کے اہم ترین الیکشن کی انتخابی مہم پرامن انداز میں اختتام پذیر

ملکی تاریخ کے اہم ترین الیکشن کی انتخابی مہم پرامن انداز میں اختتام پذیر
July 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں انتخابی مہم بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ پولنگ کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہے، عوام کس کو اپنا سربراہ چنتے ہیں  فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ۔ساڑھے دس کروڑ سے زائد ووٹرز 270 قومی اور 570 صوبائی سیٹوں پر اپنے لیڈر چنیں گے۔ انتخابی مہم کے اختتام پر کپتان نے ٹویٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا  اور کہا کہ انتہائی گرم موسم، دہشتگردی کے منڈلاتے بادلوں کے سائے میں الیکشن کمپین کی، بائیس سالہ جہد مسلسل آج فیصلہ کن موڑ پر آن پہنچی۔ اس سے قبل انتخابی مہم کے اختتام کے موقع پر لاہور میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے ن لیگ پر کاری وار کیے اور بولے پیسہ چوری نہ کرتے تو جیل نہ جاتے، لاہور اور پنجاب کو ظالموں سے نجات دلائیں گے۔ ادھر بلاول بھٹو نے سب کو شکست دینے کا دعویٰ کر دیا۔ جیکب آباد میں خوب گرجے برسے  اور کہا کہ عوام ساتھ ہیں، کوئی ان کا راستہ نہیں روک سکتا۔ دوسری طرف شہباز شریف  کی موجودہ نظام سے  اعلان بغاوت  بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے کپتان پر بھی خوب چڑھائی کی اور کہا کہ اس نظام کو ختم کریں گے جو امیر کو امیر تر،غریب کو غریب ترین بناتا ہے، عمران خان، الزام خان ، بہتان خان ہر وقت یوٹرن مارتا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران ہر امیدوار اور ہر پارٹی نے جیت کے دعوے کیے۔ ووٹرز کو لبھانے کی بھی سرتوڑ کوششیں کیں، اقتدار کا ہمااب کس کے سر بیٹھتا ہے بس تھوڑا سا انتظار ہے۔