Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملکی تاریخ کے اہم ترین الیکشن پر تمام شہروں میں لوگ گھروں سے نکلے

ملکی تاریخ کے اہم ترین الیکشن پر تمام شہروں میں لوگ گھروں سے نکلے
July 26, 2018
لاہور (92 نیوز) ملکی تاریخ کے اہم ترین الیکشن میں تمام شہروں میں لوگ گھروں سے نکلے ، پولنگ اسٹیشنز کے باہر طویل قطاریں دیکھنے کو ملیں ۔ دن بھر پولنگ اسٹیشنز کے باہر لگی لوگوں کی طویل قطاریں دنیا نے دیکھیں۔ بڑے بوڑھے اور خواتین سبھی اپنا فرض ادا کرنے پہنچے ۔ لاہور ، کراچی ، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سبھی شہروں میں لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچے ۔ ایک طرف دہشت گردی کے خطرات تو دوسری طرف گرمی اور حبس  کی شدت ، پھر بھی لوگوں کے حوصلے پست نہ ہوئے ۔ کہیں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوا تو پولنگ اسٹیشنز کے باہر لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ۔ ملک بھر کے کئی پولنگ اسٹیشنز  پر دلچسپ صورتحال بھی دیکھنے کو ملی ۔ لوگ کئی کئی گھنٹے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے قطاروں میں لگے رہے  مگر فرض تھا جو ہر صورت ادا ہونا تھا۔