Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملکی تاریخ کی پہلی خصوصی کرسمس ٹرین پشاور کینٹ سے روانہ

ملکی تاریخ کی پہلی خصوصی کرسمس ٹرین پشاور کینٹ سے روانہ
December 23, 2016

پشاور(92نیوز)مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کےلئے ملکی تاریخ کی پہلی خصوصی کرسمس ٹرین پشاور کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگئی ،ٹرین مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی 31دسمبر کو کراچی پہنچے گی، خوبصورتی سے سجائی گئی کرسمس ٹرین میں مسیحی برادری نے گہری دلچسپی لی۔

تفصیلات کےمطابق مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کےلئے ملک کی تاریخ کی پہلی کرسمس ٹرین پشاور کینٹ اسٹیشن سے باقاعدہ ملک گیرسفرکا آغا زکردیا ہے ، تین گیلریوں اور دو فلوٹس پر مشتمل اس خصوصی ٹرین میں کرسمس سے متعلقہ اشیاء، سانتا کلاز ،کرسمس ٹری اور گرجا گھروں کے ماڈلز سجائے گئے ہیں، اس کے علاوہ مسیحی برادری کے ہیروز کی تصاویر بھی نمائش کےلئے رکھی گئی ہیں جن میں مسیحی برادری نے گہری دلچسپی لی اور کرسمس ٹرین چلانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ٹرین کی الوداعی تقریب میں شریک مسیحی برادری نے اس توقع کا اظہارکیا کہ یہ خصوصی ٹرین ہرسال چلائی جائے گی۔ کرسمس ٹرین کی خاص بات نہ صرف مسیحی برادری کی خوشی تھی بلکہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بڑوں نے بھی ٹرین میں خصوصی دلچسپی لی اور مذہبی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا، کرسمس ٹرین مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی 31دسمبر کو کراچی پہنچے گی۔